BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 June, 2005, 13:52 GMT 18:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خطرناک ون ڈے بیٹسمین
 
ایڈم گلکرسٹ
209 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں گلکرسٹ نے6،969 رن اسکور کئے
ایڈم گلکرسٹ کومحدود اوورز میں دنیا کا سب سے زیادہ تباہ کن اور خوفناک بیٹسمین منتخب کیاگیا ہے۔

20 سے زائد ممتاز بین الاقوامی بالرز کی ووٹنگ میں گلکرسٹ اول آئے ہیں۔ کرکٹ میگزین وزڈن کے جولائی کے ایشو میں شائع ہونے والی اس ووٹنگ میں وہ برائن لارا، شاہد آفریدی اور ویریندر سہواگ سے آگے رہے۔

بولروں کے لیے بری خبر
1۔ ایڈم گلکرسٹ
2۔ برائن لارا
3۔ شاہد آفریدی
4۔ وریندر سہواگ
5۔ اینڈریو فلنٹوف
6۔ سچن تندولکر
7۔ کرس کیئرنز
8۔ میتھیو ہیڈن
9۔ عبدالرزاق
10۔ رکی پونٹنگ

نیٹ ویٹ سیریز کے موقع پر گلکرسٹ نے کہا ’یہ ایک عجیب طرح سے ملنے والا اعزاز ہے لیکن یہ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں زیادہ زور دیتا ہوں میں جب بیٹنگ کرتا ہوں تو اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں یہ بالروں کے ساتھ کوئی ذاتی جنگ نہیں ہوتی‘۔

209 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں گلکرسٹ نے6969 رن اسکور کئے جن میں 840 باؤنڈریز ہیں۔

جنوبی افریقہ کے نتنی نے گلکرسٹ کو اپنا سب سے زیادہ خطرناک مخالف نامزد کیا ہے جبکہ ڈیرن گاف نے ان کے تیئں خوف کے بجائے احترام ظاہر کیا ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے اسپنرڈینیل ویٹوری کا کہنا ہے ’میں یہ نہیں کہوں گا کہ کوئی بھی بلے باز خطرناک ہے لیکن ایسے کچھ بلے باز ہوتے ہیں جن کو بال کرنے میں آپ کی ذیادہ دلچسپی نہیں ہوتی اور گلکرسٹ ان میں سے ایک ہیں‘۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد