BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 June, 2005, 03:54 GMT 08:54 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستان، بھارت فٹبال ٹیمیں پشاور میں
 

 
 
استقبال
بھارتی ٹیم کے کپتان وینکٹیش کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا میچ پہلا ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری فٹبال سیریز کے سلسلے میں دنوں ممالک کی ٹیمیں پیر کے روز پشاور پہنچی جہاں وہ جمعرات کو اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔

پشاور پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت میں دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے اگلے میچ میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کے عظم کا اظہار کیا ہے۔



تین میچوں کی اس سریز میں کوئٹہ میں پہلے مقابلے میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا پشاور پہنچنے پر صوبائی حکام اور فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔ انہیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

بنگلور سے تعلق رکھنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان وینکٹیش کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا میچ پہلا ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم اپنی صلاحیت کا ساٹھ فیصد کھیل بھی پیش نہیں کر سکی۔ اس کی وجہ انہوں نے پاکستان میں اسے اپنا پہلا میچ قرار دیا۔

وینکٹیش کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا میدان بھی کچھ زیادہ آرام دے نہیں تھا اس لیےانہیں تھوڑی بہت دقت رہی۔ تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پشاور کا میچ فلڈ لائٹس میں ہونے کی وجہ سے انہیں برتری حاصل ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان جعفر خان نے کوئٹہ میں کی جانے والی غلطیوں کو نہ دہرانے کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان سے گول کرنے کے مواقع ضائع نہ ہوں۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ پشاور کا میچ زیادہ کانٹے دار ثابت ہوسکتا ہے۔

سرحد فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے والے میچ کے لیےتمام تیاریاں مکمل ہیں۔ پندرہ ہزار نشستوں کے سٹیڈیم میں شائقین کے لیےداخلہ مفت ہے۔

میدان کی تیاری کے علاوہ بھارتی ٹیم کو پشاور میں قیام کے دوران تانگوں پر شہر کی سیر کرانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 
 
66فٹبال خود بتائے گی
اب فٹبال خود بتائے گی کہ گول ہوا یا نہیں۔
 
 
66فاریہ عالم مستعفی
بنگلہ دیشی نژاد حسینہ کہانی میڈیا کوبیچیں گی
 
 
66فٹبال کی نیلامی
بیکھم کی غلطی سات ملین پونڈ کی بولی
 
 
66چھوٹے چھا گئے
یورو 2004 میں چھوٹوں نے بڑوں کی چھٹی کر دی
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد