BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بھارتی ستارے کے ستارے گردش میں؟
 
تندلکر گزشتہ سال اگست سے کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہیں
اس سال کے شروع میں پاکستان کے ایک منجم نے پیش گوئی کی تھی کہ بھارتی کرکٹ کے درخشاں ستارے سچن تندلکر کے ستارے بتاتے ہیں کہ دو ہزار پانچ میں زخمی ہونے کے باعث تندلکر کا کرکٹ کیریئر ختم ہو جائے گا۔

تاہم کسی نے اس پیش گوئی کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا۔

لیکن یہ خبر آنے کے بعد کہ کہنی کے آپریشن کی وجہ سے تندلکر تین چار ماہ کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر رہیں گے، لوگوں کو اچانک پاکستان کے منجم عبداللہ شوکت چودہری کی پیش گوئی یاد آ رہی ہے۔

ستر سالہ پاکستانی منجم آج بھی اپنی اس پیش گوئی پر قائم ہیں کہ انہوں نے جو پیش گوئی کی تھی وہ درست ثابت ہوگئی اور تندلکر اب کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے یعنی ستاروں کی گردش کے لحاظ سے ان کا مستقبل زیادہ امید افزاء نہیں۔

لاہور میں رہائش پذیر شوکت چودہری نے تندلکر کے زائچے پر نظر ڈالتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ بھارتی سٹار کے لیے مشتری اور مریخ دونوں کی نشست اچھی نہیں ہے۔

عبداللہ شوکت
عبداللہ شوکت نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کے بارے میں بھی یہ پیش گوئی کی تھی کہ انیس سو اسی کی دہائی میں پنڈلی پر زخم کھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دو ہزار پانچ میں پوپ جان پال دوئم انتقال کر جائیں گے اور یہ کہ جنوبی ایشیاء میں دسمبر دو ہزار چار میں ایک زلزلہ آئے گا۔

منجم کا کہنا تھا کہ ’تندلکر کے زائچے میں ستاروں کی چال کچھ ایسا بتاتی ہے کہ کہنی کے اس آپریشن کے باعث ان کا کرکٹ کا مستقبل ختم ہو جائے گا۔‘

گزشتہ برس اگست سے تندلکر کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اس وجہ سے وہ کئی اہم میچوں میں حصہ نہیں سکے ہیں۔ حال ہی میں دوبارہ کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی تندلکر اپنی فارم میں واپس نہیں آ پائے۔

 
 
66چچا کے نقشِ قدم پر
تندولکر کے بھتیجے روہن بھی کرکٹ کے میدان میں
 
 
66روک کر نہیں کھیلتا
مکگرا کے بیان پر ٹنڈولکر کا جواب
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد