BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 07:38 GMT 12:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پھولوں سے استقبال
 

 
 
پاکستان اور بھارت کے درمیان منگل سے موہالی میں شروع ہونے والا پہلا کرکٹ ٹیسٹ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد اتوار کو ٹرین اور بسوں کے ذریعے چندی گڑھ پہنچی تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

پاکستان سے واہگہ کے راستے آنے والی ان بسوں میں سوار پاکستانی مہمانوں کے استقبال کے لیے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے مقامی بس سٹینڈ کے بجائے چندی گڑھ کے سیکٹر سولہ سٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کیے تھے۔

پاکستانی شائقین کو یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ ان کا استقبال گلدستوں اور پھولوں کے ہار پہنا کر کیا گیا اور انہیں پُرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

یہ شائقین بظاہر کرکٹ میچ کے لیے بھارت کی جانب سے جاری کردہ ویزوں کے تحت یہاں آئے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر کو سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے عزیز و اقارب سے بھی مل سکیں گے۔

ستر سالہ فاطمہ خاتون یہ لمحات کبھی نہیں بھول سکیں گی جو انہیں چندی گڑھ پہنچنے کے بعد میسر آئے ہیں۔

قیامِ پاکستان کے وقت وہ تیرہ سال کی تھیں جب وہ پٹیالہ سے بیاہ کر پاکستان آ گئی تھیں جس کے بعد انہیں اب اپنے آبائی شہر آنے کا موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ میچ کے بعد پٹیالہ میں اپنا آبائی گھر تلاش کرنے ضرور جائیں گی۔

چندی گڑھ پہنچنے والوں میں عمر رسیدہ افراد کی بڑی تعداد شامل ہے جو گئے دنوں کی یادیں پھر سے تازہ کر کے وطن واپس جائیں گے۔ لیکن ان کے ساتھ مہمان نوازی اور محبت و خلوص کے تحائف بھی ہوں گے۔

 
 
تصویروں میں
پاکستانی شائقین اور کھلاڑیوں کی پریکٹس
 
 
پاک بھارت کرکٹپاک بھارت کرکٹ
27 ٹیسٹ میچوں میں سے 18 بے نتیجہ
 
 
کنیریادانش کی عقل
دانش کنیریا کہتے ہیں کہ ان کا ٹارگٹ ’ڈراوڈ‘ ہیں
 
 
گنگولیٹاکنگ پوائنٹ
جو اچھا کھیلےگا وہی جیتے گا: گنگولی
 
 
انضمامانضمام سے انٹرویو
بھارت کی ٹیم بھی دباؤ میں کھیلے گی: انضمام
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد