BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 February, 2005, 17:17 GMT 22:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’یونس کی ٹیم میں جگہ پکی نہیں‘
 

 
 
کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ یونس خان کو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا اور ان کے نائب کپتان بننے سے ٹیم میں ان کی جگہ مستقل نہیں ہو گئی ہے۔

دو روزہ کوچنگ کیمپ کے پہلے روز کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پہلے دن بیٹسیمنوں نے آف سپن باولنگ کی کافی پریکٹس کی اور ٹیم میں کافی عرصے بعد شامل کیے جانے والے ارشد خان کو کافی باولنگ کا موقع ملا۔

کپتان انضمام الحق نے وقار یونس کو ٹیم کا بولنگ کوچ بنانے کے بارے میں کہا کہ ان کا معاہد ہ ہو جانا چاہیے تھے کیونکہ ان ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔

ٹیم کے مینجر باب وولمر نے بھی وقار یونس کو ٹیم کا بولنگ کوچ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بولنگ کوچ کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ٹیم کے بولر کافی نو اور وائیڈ بال کر ارہے ہیں۔

اس کیمپ میں کوکو گورا گیند کی بجائے ایس جی گیند استعمال کی جا رہی ہے۔
ایس جی گیند بھارت میں بنتی ہے جو کوکو گورا گیند کے برعکس اس کی سلائی ہاتھ سے کی جاتی ہے۔

باب وولمر نے کہا ہے کہ دو روزہ کیمپ میں آسٹریلیا میں نظر میں آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد