BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 February, 2005, 13:19 GMT 18:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
موہالی ٹیسٹ کی ٹکٹیں جمعے سے دستیاب
 

 
 
امید کی جارہی ہے کہ سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے موہالی ٹیسٹ میں شائقین زیادہ دلچسپی لیں گے۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے موہالی ٹیسٹ دیکھنے کے خواہش مند شائقین جمعہ سے ویزا فارم اور ٹکٹ حاصل کرسکیں گے اس سلسلےمیں قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا عباس زیدی نے بدھ کو اسلام آباد میں قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ویزا اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔

عباس زیدی نے بی بی سی کو بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے خصوصی انتظامات کیے جارہےہیں جہاں وہ جمعہ سے ویزا فارم حاصل کرسکیں گے۔ عباس زیدی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک میچوں کی ٹکٹیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں بھیجی ہیں توقع ہے کہ جمعرات تک ٹکٹیں ملنے کے بعد وہ بھی جمعہ سے شائقین کے لئے دستیاب ہونگی پالیسی کے تحت ویزا انہی کو ملے گا جن کے پاس ٹکٹیں ہونگی۔

عام خیال یہی ہے کہ سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے شائقین کی زیادہ دلچسپی موہالی ٹیسٹ تک ہی محدود رہے گی جس کی ساڑھے سات ہزار ٹکٹیں پاکستان میں فروخت کے لیے رکھی جائیں گی موہالی میں پہلا ٹیسٹ آٹھ سے بارہ مارچ تک کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال جب بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی تو اس وقت بھی بھارتی شائقین نے سب سے زیادہ دلچسپی لاہور میں کھیلے گئے میچوں میں لی تھی اور ان کی بڑی تعداد یہاں آئی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد