BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 November, 2004, 14:04 GMT 19:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: خواتین تیراک قبول نہیں
 
بنگلہ دیش میں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پراسلامی جماعتیں ملک گیر احتجاج کرتی رہی ہیں
بنگلہ دیش میں اسلامی شدت پسند گروہوں کے احتجاج کے بعد خواتین کی تیراکی کے قومی مقابلے آخری لمحات میں منسوخ کر دیئے گئے۔

بنگلہ دیش کے وزیرِ کھیل کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ان مقابلوں کو منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تیراکی کے مقابلوں کو منسوخ نہ کرنے کی صورت میں اسلامی شدت پسند گروہوں نے چاند پور ضلع میں کاروبارِ زندگی مفلوج کر دینے کی دھمکی دی تھی۔

اسلامی گروہوں کا کہنا تھا کہ مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کر کے خواتین نے بنگلہ دیش کے دس کروڑ مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔

دریں اثناء مردوں کا تیراکی کا مقابلہ حسبِ معمول منعقد ہوا۔

اس سے پہلے جولائی میں شدت پسند اسلامی جماعتوں کے احتجاج پر خواتین کی کشتی کا مقابلہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد