BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 24 September, 2004, 08:13 GMT 13:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لارا پر نظر رکھیں گے: انگلینڈ کوچ
 
انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میں جو ہفتے کو اوول میں کھیلا جا رہا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کپتان لارا پر گہری نظر رکھے گی۔

انگلینڈ کے کوچ ڈنکن فلیچر کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران انگلینڈ کے بالروں کو چھوٹے چھوٹے وقفوں کے ساتھ اپنی حکمتِ عملی بدلنی ہوگی۔

انہوں نے کہا: ’ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم لارا کو باؤنسر ماریں گے۔ ہمیں ذہانت کے ساتھ بالنگ کرنی ہوگی۔‘ لارا کو پہلے بھی گیند لگی ہے لیکن وہ کوئی زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔

لارا کو پاکستان کے خلاف میچ میں اس وقت بیٹنگ چھوڑ کر پولین میں واپس جانا پڑا تھا جب شیعب اختر کا ایک تیز باؤنسر ان کے چہرے پر لگا تھا۔ یہ چوٹ اتنی زیادہ تھی کہ لارا کو جو زمین پر گر گئے تھے، اٹھنے کے لیے کئی منٹ لگے اور اس کے بعد وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔

تاہم جمعرات کو لار نے ٹریننگ کی اور کوچ کا کہنا تھا کہ فائنل میں لارا کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

لارا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو بھی مشقی کیمپ میں شریک ہوں گے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد