BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ایرانی ہرکولیس‘ کا نیا ریکارڈ
 
حسین رضا زادہ
ایرانی ویٹ لفٹر حسین رضا زادہ نے ایک سو پانچ کلوگرام کلاس میں نیا عالمی ریکارڈ کرتے ہوئے دوسری بار اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

ایرانی ہرکولیس کے نام سے جانے جانے والہ حسین رضا زادہ نے چار سال قبل سڈنی اولمپک میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

رضا زادہ نے کلین اور جرک میں اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دو تریسٹھ عشاریہ پانچ کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے مجموعی طور پر چار سو بہتر عشاریہ پانچ کلوگرام اٹھایا۔

اپنی کامیابی کے بعد رضا زادہ نے کہا کہ اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنا ان کے لیے اور ان ملک کے لیے ایک اہم بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت محنت کی تھی اور اللہ کی مدد شاملِ حال رہی۔

رضا زادہ نے تمغہ وصول کرتے ہوئے ایک ہاتھ میں قرآن پکڑا ہوا تھا۔

رضا زادہ نے کہا کہ اگر ان کی صحت قائم رہی تو وہ پانچ سو کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہیں۔

سڈنی اولمپک میں کامیابی کے بعد ایران میں ایک بنک کی شاخ ان کے نام پر منسوب کی گئی تھی اور ایران کے سابق صدر محمد خاتمی کی طرف سے انہیں تمغہ شجاعت بھی دیا گیا تھا۔

 
 
بیرونی لِنک
 
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد