BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 30 July, 2004, 11:18 GMT 16:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لکشمن کھیلنے کے لیے فٹ
 
لکشمن کے گھٹنے پر چوٹ کی وجہ سے گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے
لکشمن کے گھٹنے پر چوٹ کی وجہ سے گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے
بھارت کے بلے باز وی وی ایس لکشمن اتوار کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے کے لیے جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔

لکشمن سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے گزشتہ میچ میں زخمی ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکے تھے۔ لکشمن کے گھٹنے پر چوٹ کے باعث ٹیم کی انتظامیہ نے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو میچ کھلایا تھا۔

ٹیم کے فزیو تھراپسٹ اینڈریو لیپس نے بھی لکشمن کو فائنل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے بھارتی تیز رفتار بالر ظہیر خان بھی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ظہیر خان گزشتہ میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے تھے جس کے آخری اوور میں بھارت نے چار رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ظہیر کے پاؤں میں ابھی بھی تھوڑا سا کھنچاؤ ہے لیکن اگلے دو روز میں وہ ورزش سے ٹھیک ہو جائے گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد