BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 July, 2004, 07:52 GMT 12:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چینی ایتھلیٹس کے لیے ٹھنڈا لباس
 
چینی ایتھلیٹس ایتھنز کی گرمی کے عادی نہیں
چین نے ایتھنز اولمپکس میں حصہ لینے والے اپنے ایتھلیٹس کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے نئی جیکٹ تیار کی ہے۔

یہ لباس کھلاڑیوں کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دے گا تاکہ گرمی کی شدت اولمپک کھیلوں میں ان کی کارکردگی کو متاثر نہ کرے۔

چینی ایتھلیٹس یہ لباس مقابلے سے پہلے تیاری کے مراحل یعنی وارم اپ کے دوران پہنیں گے۔

اس لباس کی تیاری میں ایک خاص مادہ شامل ہے جسے اگر ایک بار فریج میں ٹھنڈا کر لیا جائے تو وہ خاصی دیر تک سرد رہ سکتا ہے۔

روزنامہ پیپلز ڈیلی کے مطابق اس جیکٹ کے درجہ حرارت کو ضرورت کے مطابق گھٹایا اور بڑھایا جا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق اگر موسم سرحد ہو تو جیکٹ کو مائکرو وِیو آون میں گرم کیا جا سکتا ہے۔

خدشہ ہے کہ اگست میں شروع ہونے والے المپک گیمز کے دوران درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد