BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 May, 2004, 10:30 GMT 15:30 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جاوید کرکٹ بورڈ سے مایوس
 
پاک بھارت کرکٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جاویدمیانداد وقت سے پہلے اپنے عہدے سے مستفعی ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

جاوید میانداد کے کرکٹ بورڈ سے کنٹرکٹ کے مطابق وہ اپریل دو ہزار پانچ تک کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکتے ہیں لیکن وہ ذرائع ابلاغ میں ہونے والی تنقید سے سخت دلبرداشتہ ہیں اور اپنا عہدہ چھوڑنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایماندری کی بات ہے کہ مجھے اپنی پوزیشن کے بارے میں سوچنا پڑے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک سیریز میں ہار پر جس طرح لوگوں اور بورڈ نے رد عمل کا اظہار کیا وہ ان کے لیے نہایت مایوس کن ہے۔

میانداد انیس سو ننانوے سے دوہزار ایک تک بھی کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال عالمی کپ کے پہلے ہی راونڈ سے ٹیم کے باہر ہوجانے کے بعد انہیں دوبارہ ٹیم میں کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پندرہ سال بعد بھارت کی ٹیم کے پاکستان دورے کے موقعہ پر دونوں طرف کے لوگوں میں بہت جوش و خروش تھا تاہم مہمان ٹیم سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مہمان ٹیم نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے میں مکمل تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ بورڈ نے ذرائع ابلاغ کی طرف سے ہونے والی تنقید کے مقابلے میں ان کا ساتھ نہیں دیا جب کہ بورڈ کے حکام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نے ایک بہتر ٹیم بنانے کی طرف پیش رفت کی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد