BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 16:01 GMT 21:01 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مرلی دھرن 2007 میں ریٹائر ہونگے
 
مرلی
مرلی دھرن: پانچ سو اکیس ٹیسٹ وکٹوں کا نیا ریکارڈ
سری لنکا کے متنازع آف سپنر بالر مرلی دھرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2007 کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

انہوں نے سری لنکا کے ذرائع ابلاع کو بتایا ہے کہ ’میں اگلے ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اور میری کوشش ہو گی کہ میں اس وقت تک ایک خاص بلندی حاصل کر لوں، اس کے علاوہ میری کوشش یہ بھی ہو گی کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں اور اس کے بعد میں ریٹائر ہو جاؤں۔‘

مرلی دھرن نے گزشتہ ہفتے کورٹنی والش کا ٹیسٹ کر کٹ میں پانچ سو انیس وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد پانچ سو اکیس کر لی۔

سری لنکا میں کرکٹ کی انتظامیہ نے ان سے کہا کہ وہ اپنی متنازع اور غیر قانونی قرار دی جانے والی ’دوسرا گیند‘ نہ کرائیں۔

بتیس سالہ مرلی دھرن انیس سو چھیانوے میں سری لنکا کی اس ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا۔

اس وقت مرلی دھرن کا فی ٹیسٹ میچ وکٹیں لینے کا اوسط چھ ہے اور اگر وہ دو ہزار سات تک کھیلتے رہے تو توقع کی جاتی ہے کہ ان کی ٹیسٹ وکٹیں ایک ہزار ہو جائیں گی۔

ریکارڈ توڑنے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’ریکارڈ تو بنتے ہی توڑنے کے لیے ہیں، میں کسی کا ریکارڈ توڑا ہے اور کا کوئی میرا ریکارڈ توڑ دے گا۔‘

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد