BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 12 April, 2004, 00:06 GMT 05:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
برائن لارا کے 341 ناٹ آؤٹ
 
لارا
دو عظیم کرکٹر سرگیری سوبرز اور برائن لارا
ویسٹ انڈیز کے سپر سٹار بیٹسمین برائن لارا 341 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ روز انٹیگا میں جس وقت انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو لارا 313 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ان تین سو تیرہ رنز کے سکور سے انہوں نے خود اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے ایک نیا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لارا اس سکور کے نتیجے میں دو بار ٹرپل سنچریاں یا تین سینکڑے بنانے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ان تین سینکڑوں سے پہلی بار دو سنچریوں کا سر ڈان بریڈمین کا ستر سال سے قائم ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے سر بریڈمین نے بھی اپنی دوسری ٹرپل سنچری انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے کے اسی گراؤنڈ پر بنائی تھی جہاں انہوں نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری بنائی۔

لارا نے بھی اپنی پہلی ٹرپل سنچری انٹیگا میں اور انگلینڈ ہی خلاف کھیلتے ہوئے انیس سو چورانوے میں تین سو پچھتر رنز سے بنائی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سر بریڈمین اور لارا نے اپنی ترپل سنچریاں انگلینڈ ہی کے خلاف بنائی ہیں۔

اپنے پہلے تین سو رنز میں انہوں نے اپنے ہی ہم وطن گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑا تھا۔

سر بریڈمین دو بار تین سو رنز بنانے والے دنیا اور آسٹریلیا کے پہلے کھلاڑی جن کا ریکارڈ ستر سال تک قائم رہا

سوبرز ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے تین سو پینسٹھ رن بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور لطف کی بات یہ ہے کہ انہوں نے جس ٹیسٹ میں اور جس ٹیم یعنی پاکستان کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا اسی ٹیم کے ایک کھلاڑی حنیف محمد نے اسی ٹیسٹ میں تین سو سینتیس رنز بنا کر اپنے ملک کے لیے تین سینکڑے بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

حنیف محمد اور گیری سوبرز کے یہ ریکارڈ سکور انیس سو ستاون میں بنے۔

لارا نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری بھی تین سو پچھتر رنز کے ساتھ اسی گراؤنڈ پر اور انگلینڈ ہی کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائی تھی۔

اب برائن لارا کے سامنے آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا تین سو اسی رنز کا ریکارڈ ہے جو انہوں نے زمبابوے کےخلاف اکتوبر دو ہزار تین میں پرتھ میں بنایا تھا اور اس سکور سے ہیڈن نے لارا ہی کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سی زیادہ رنز، تین سو پچھتر کا ریکارڈ توڑا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد