BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 April, 2004, 23:56 GMT 04:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستانی بچی، بھارتی ٹیم کی اپیل
 
کھیل کھیل میں تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کی اپیل پر ایک دس سال کی پاکستانی لڑکی کو کینسر کے لئے بھارت میں مفت علاج کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی ٹیم کی اس اپیل پر یہ پیشکش بھارت کے تین ہسپتالوں نے کی ہے۔ یہ اپیل ایک پاکستانی صحافی شاہد چینا کی بیٹی حبا شاہد کے لئےکی گئی تھی ۔

شاہد چینا نے بتایا کہ بھارتی ٹیم یہ اپیل کرنے کے لئے فوراً تیار ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا شکر گزار رہوں گا۔ اللہ بھارتی کھلاڑیوں کو ہمیشہ خوش رکھے‘ ۔

حبا شاہد کوکینسر کا جو مرض لاحق ہے اس کے علاج پرعموماً ساڑھے چار ہزار امریکی ڈالر کا خرچ آتا ہے۔

پرانے حریف نئی محبتیں


شاہد چینا نے لاہور میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی تھی اور کھلاڑیوں نے پیر کو بھارتی اخبارات میں یہ اپیل شائع کرائی تھی ۔

شاہد چینا نے بتایا کہ وہ مدد کے لئے بےچین تھے کیونکہ ان کی بیٹی موت کی طرف جا رہی ہے۔ پھر انہیں پتہ لگا کہ ان کی بیٹی کا علاج بھارت میں ممکن ہے۔

بھارت میں تین ہسپتالوں نے حبا شاہد کے مفت علاج کی پیشکش کی ہے۔ان میں بنگلور کا منی پال ہسپتال ممبئی کا ٹاٹا میموریل ہسپتال اور ویلور میں کرسچین میڈیکل کالج شامل ہیں۔

کرکٹ ٹیم کے مینیجر رتناکر شیٹی نے بتایا کہ لڑکی کے والدین تک یہ بات پہنچا دی گئی ہے اورپاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ ان کے سفر کے ضروری انتظامات کر دیے جائیں گے۔

منیپال ہسپتال ایک پرائیوٹ ہسپتال ہے اس کے ترجمان نے بتایا کہ وہ لڑکی کے والدین کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد