BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 April, 2004, 16:35 GMT 21:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
میتھیو ہوگارڈ کی ہیٹ ٹرِک
 
میتھیو ہوگارڈ
انگلستان کے بالر میتھیو ہوگارڈ کی شاندار بالنگ اور ہیٹ ٹرک کے باعث تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ویسٹ کے چھ کھلاڑی دوسری اننگز میں تریسٹھ کے سکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس طرح اس کی برتری صرف ساٹھ رنز کی ہے۔ میچ میں ابھی دو دن باقی ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو چوبیس رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلستان نے دو سو چھبیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئی جب میتھیو ہوگارڈ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

ہوگارڈ نے پہلے رمیش ساروان کو آؤٹ کیا۔ ان کے دوسرے شکار چندر پال تھے جو ایل بی ڈبلیو ہوئے اور ان کی تیسری گیند پر اینڈریو فلنٹوف نے سلِپ میں ہائنڈز کا کیچ پکڑ کیا۔

اس کے اگلے ہی اوور میں اینڈریو فلِنٹوف نے رڈلی جیکب کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔

 
 
بیرونی لِنک
 
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد