BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں
 

 
 
دونوں طرف کے کرکٹ شائقین میچ کے منتظر ہیں
پاکستان اور بھارت اب سے کچھ دیر بعد قذافی سٹیڈیم لاہور میں پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل ہونے والے ہیں۔

پانچواں میچ جس وکٹ پر کھیلا جارہا ہے وہ چوتھے میچ کی وکٹ کے برابر والی ہے لیکن مزاج میں مختلف نہیں جس پر بھاری اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔

سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد اس میچ کو فیصلہ کن حیثیت حاصل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شائقین کے جوش وخروش میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج شہر کے تمام راستے قذافی سٹیڈیم کی طرف سے جارہے ہیں۔ صبح سے ہی شائقین پریشانیوں سے بچنے کی خاطر سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جنہوں نے میچ سے چار گھنٹے پہلے ہی نشستیں سنبھال لی تھیں۔

سب سے خوبصورت منظر بھارت سے آئے ہوئے شائقین کا ہے۔ جدید اور روایتی لباس میں بھارتی خواتین اپنے چہروں کی خوبصورتی کو پینٹ کئے ہوئے بھارتی جھنڈے کے رنگوں سے مزید بڑھاتے ہوئے سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی پرچم بھی لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس فیصلہ کن میچ کو دیکھنے کے لئے کئی ممتاز شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود ہونگی جن میں قابل ذکر قائداعظم کے نواسے نسلی واڈیا ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ لاہور آئے ہیں اور حکومت پاکستان کے مہمان ہیں۔

دونوں کپتان سورو گنگولی اور انضمام الحق میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں لیکن اس کے لئے انہیں ان مسائل کو قابو کرنا ہوگا جو ان کے لئے گزشتہ میچوں میں مشکلات پیدا کرتے آئے ہیں۔

سیریز سے قبل یہ خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ سیریز بھارتی بیٹنگ اور پاکستانی بولنگ کے درمیان ہوگی لیکن پاکستان کا مضبوط بولنگ اٹیک ایکسٹرا کی بھرمار کے نتیجے میں حریف بیٹسمینوں پر اپنا زور دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد