BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 01:23 GMT 06:23 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
قائد کے خاندان کی لاہور آمد
 

 
 
تماشائی
ہندوستان سے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے لاہور آئی ہوئی ہے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بیٹی اور ان کے بچے آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بدھ کو ہونے والے ایک روزہ میچ کو دیکھنے کے لیے ہندوستان سے لاہور پہنچے جو تاریخ میں ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

آج دوپہر ایک چارٹرڈ طیارہ بمبئی سے قائد کے خاندان کے پانچ افراد کو لے کر لاہور پہنچا۔

ان میں قائداعظم کی بیٹی وینا واڈیا، قائد کا نواسا نوسلی واڈیا اور اس کی بیوی مورین واڈیا اور قائد کا نواسا جہانگیر اور پڑ نواسا نس واڈیا شامل ہیں۔

ان سب افراد کو حکومت نے سرکاری مہمان کا درجہ دیا ہے اور انھیں لاہور میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشنز شعیب بن عزیز سے جب رابطہ کیاگیا تو انھوں نے کہا کہ انھوں نے دینا واڈیا کے آنے کی خبر اہم ذریعہ سے سنی ہے لیکن وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد