BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 16 February, 2004, 12:52 GMT 17:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لکشمن کا ’وننگ شاٹ‘
 

 
 
لکشمن کی شادی
لکشمن کی شادی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین وی وی ایس لکشمن پیر کو کمپیوٹر سائنس کی ایک طالبہ جی آر سیلیجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بھارت کے جنوبی شہر سکندرآباد میں ہونے والی شادی کی یہ تقریب ہندو رسومات کے مطابق ایک نجی محفل میں انجام پائی جس میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ دولہا دلہن کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔

شادی کے لئے علی الصبح کے وقت کا تعین لکشمن کے خاندانی جوتشی سے صلح مشورے کے بعد کیا گیا کیونکہ دولہا دلہن کی جنم کنڈلی کے مطابق یہی وقت دونوں کے لئے شبھ گھڑی یا مبارک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور صرف دعوت نامہ رکھنے والے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت تھی جبکہ اپنے مقامی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب افراد کو شادی کی تقریب سے دور رکھا گیا۔

اگرچہ شادی کی تقریب میں بھارتی ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی شامل نہیں تھا تاہم پیر کی شام کو دئیے جانے والے عشائیے میں ان کی شرکت کی توقع ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد