BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2003, 14:55 GMT 19:55 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیوزی لینڈ کو وسیم کی ضرورت
وسیم اکرم
وسیم اکرم
 

پاکستان کے ہاتھوں ہوم سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پاکستان کے ریٹائرڈ بولر وسیم اکرم سے مدد لینے کا خیال آیا ہے۔

اس سیریز میں شعیب اختر کی بولنگ نے ان کے لیے خاصی مشکلات پیدا کی ہیں اور نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم ریورس سونگ کے ماہر وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔

فلیمنگ کا کہتے ہیں ’اگر کسی سے کچھ سیکھنا ہی ہے تو سب سے اچھے کے پاس کیوں نہ جائیں اور اگر وہ آمادہ ہو جائے تو کیا بات ہے۔‘

فلیمنگ نے اپنے موقف پر اصرار کرتے ہوئے کہا ’بلاشبہہ اگر دنیا بھر میں بہترین مہارت رکھنے والا یہ کھلاڑی دستیاب ہو تو اس سے سیکھنے کا موقع ملنا ایک بہر بڑی بات ہو گی۔‘

نیوزی لینڈ اگر چاہے تو اس وقت اور بھی ایسے کھلاڑی دستیاب ہیں جو ریورس سونگ کی مہارت رکھتے ہیں۔ مثلاً شین بونڈ، سابق ٹیسٹ کھلاڑی ڈینی موریسن اور جیوف ایلوٹ۔

سب سے اچھے کے پاس
 

 اگر کسی سے کچھ سیکھنا ہی ہے تو سب سے اچھے کے پاس کیوں نہ جائیں اور اگر وہ آمادہ بھی ہو جائے تو کیا بات ہے

فلیمنگ

 

اس سے پہلے اس وقت پاکستان میں اس حوالے سے شدید ہلچل مچی تھی جب یہ خبر اڑی تھی کہ بھارت آسٹریلیا کے دورے سے پہلے اپنے بولروں کو وسیم سے تربیت دلوائے گا۔

اس خبر کی بنیاد تو کچھ نہیں نکلی تاہم وسیم نے اس بات کا اقرار ضرور کیا کہ دوسرے ملکوں کے بولروں کو ان کا تربیت دینا خارج از امکان نہیں۔

فلیمنگ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو ریورس سونگ کھیلنے کی زیادہ مشق نہیں تھی۔ خاص طور پر ہم نے ایک سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیند کا سامنا نہیں کیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد