BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2003, 11:27 GMT 16:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شیعب اختر تیسرا میچ کھیلیں گے
سیریز کے پہلے دو میچوں میں شعیب کے کھیلنے پر پابندی تھی
سیریز کے پہلے دو میچوں میں شعیب کے کھیلنے پر پابندی تھی
 

پاکستان کے تیز بولر شیعب اختر نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچ نہ کھیل سکنے کے بعد بدھ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں کھیلیں گے۔

گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے باعث شیعب اختر کےنیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو میچ کھیلنے پر پابندی لگ گئی تھی۔

اس میچ میں کپتان انضمام الحق کے بھی کھیلنے کے امکانات ہیں۔ تاہم وہ اس میچ میں اسی صورت میں کھیلیں گے اگران کے گلے کی تکیف دور ہوگئی۔ اگر وہ بدھ کو کھیلتے ہیں تو یہ ان کا تین سوواں ایک روزہ میچ ہوگا۔

ٹیم کے کوچ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ انضمام کمزور ہیں اور انہیں بخار بھی ہے لیکن ان کا بہت دل چاہ رہا ہے کہ وہ کھیلیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی دو میچوں میں شکست کھا چکی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کچھ اہم کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرے والی ٹیم میں شامل نہیں ہیں لہذا یہ ٹیم اتنی مضبوط تصور نہیں کی جا رہی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان سٹیفن فلیمنگ زخمی ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ ان کے پیٹ کی تکلیف جلد درست ہو جائے گی۔

پیر کو نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی جیکب اورم بھی بیمار پڑ گئے ہیں۔ ان کی جگہ تجربہ کار کھلاڑی کرس حارث کھیلیں گے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد