BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2003, 23:45 GMT 04:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کارلا خان کا اعزاز
 
کارلا خان

پاکستان سے تعلق رکھنے والی سکواش کی کھلاڑی کارلا خان نے آسٹریلوی کھلاڑی میلیسا مارٹن کو شکست دے کر اوٹووا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

کینیڈا کے شہر اوٹووا میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ مقابلہ چون منٹ تک جاری رہا۔ فائنل تک پہنچنے کے لئے کارلا خان نے برطانیہ کی ڈومینیک لائیڈ والٹر کو سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار کیا۔

برطانیہ میں مقیم بائیس سالہ کارلا خان کا یہ دوسرا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔ دنیا بھر میں سکواش کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کارلا بتیسویں نمبر پر ہیں۔

فائنل میں شکست کھانے والی میلیسا مارٹن ماضی میں دنیا کی پہلی پانچ کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔

فائنل کے آغاز پر کارلا خان کی پوزیشن زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن انہوں نہ ڈرامائی طور پر اپنے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے آخر کار مارٹن کو ہرا دیا اور یوں وہ اوٹووا ٹائٹل کی حقدار ٹھہریں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد