سرمائی اولمپکس 2018 کی افتتاحی تقریب تصاویر میں

جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں سرمائی اولمپکس 2018 کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں سرمائی اولمپکس 2018 کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننو سے 25 فروری تک جاری رہنے والے ان اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے تقریب کے دوران پریڈ کی۔ میزبان جنوبی کوریا نے اس تقریب کے دوران اپنے ہمسایہ ملک شمالی کوریا کے ہمراہ اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنافتتاحی تقریب کے دوران کئی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپیونگچین میں منعقدہ اس رنگا رنگ تقریب کے لیے ایک اندازے کے مطابق منفی چھ سینٹی گریڈ سردی کے باعث اولمپک سٹیڈیم میں موجود 35 ہزار تماشائیوں کو دستانے، ٹوپیاں اور دیگر گرم ملبوسات فراہم کیے گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس دوران مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی اس افتتاحی تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دوران پریڈ سیلفیاں لیتے ہوئے دکھائی دیے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس تقریب کا سب سے ’زبردست لمحہ‘ وہ تھا جب 1218 ڈرونز کی مدد سے اولمپک رنگز بنائے گئے۔ یہ کسی بھی پرفارمنس کے دوران اتنے ڈرونز کے استعمال کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔