ابوظہبی ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن تصاویر میں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتیسرے دن کھیل کے آخری اوور میں بابر اعظم 28 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناسد شفیق اور اظہر علی کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی تیسری وکٹ 195 کے مجموعی سکور پر گری جب ہیراتھ نے اسد شفیق کو 39 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس سے قبل پاکستان کے اوپنر سینچری پارٹنرشپ کے بعد یکے بعد دیگر آؤٹ ہو گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسمیع اسلم 51 کے انفرادی سکور پر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا تھا مگر سری لنکا نے ریویو لیا جس سے پتہ چلا کہ نیچے رہنے والی یہ گیند وکٹوں سے ٹکرا رہی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشان مسعود 59 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے