سرد صحرا میں جیپ ریلی: تصویری جھلکیاں

سکردو کے قریب سرفرنگا کے سرد صحرا میں اپنی نوعیت کی منفرد جیپ ریلی۔

،تصویر کا کیپشنسرفرنگا سکردو سے 20 کلومیٹر دور ایک ’سرد‘ صحرا ہے جس کی سطحِ سمندر سے بلندی ساڑھے سات ہزار فٹ کے قریب ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں پہلی بار ایک جیپ ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنجس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ڈرائیور یہاں پہنچ گئے۔
،تصویر کا کیپشنریلی میں حصہ لینے کے لیے گاڑیاں خاص طور پر تیار کی گئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنصحرا میں تیز رفتار کے لیے گاڑی کا سسپینشن سسٹم خاص طور پر توانا ہونا چاہیے۔
،تصویر کا کیپشنریلی کا ٹریک 30 کلومیٹر طویل ہے۔
،تصویر کا کیپشنمقامی لوگوں کی بڑی تعداد مقابلے دیکھنے کے لیے پہنچ گئی۔
،تصویر کا کیپشننرم ریت کی وجہ سے گاڑیوں کے دھنسنے کا بھی خطرہ ہے۔
،تصویر کا کیپشندھول اڑاتی گاڑی۔
،تصویر کا کیپشنمقامی انتظامیہ کی پھرتیاں کہ وہ یہاں بھی اپنی ’کارکردگی‘ دکھانے سے باز نہ آئی۔ (تحریر و تصاویر: ظفر سید)