لاہور کی سڑکیں ویران، ہر ایک کی نظریں اوول پر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر لاہور میں ہر شخص کی نظریں اوول پر جمی ہوئی ہیں۔

،تصویر کا کیپشنشہر کی بڑی بڑی شاہراہوں پر دور دور تک کوئی گاڑی یا پیدل مسافر دکھائی نہیں دے رہے۔
،تصویر کا کیپشنایسا دکھائی دیتا ہے کہ معمول کے روٹس پر چلنے والی بسیں اور ویگنیں بھی آج سڑکوں پر نہیں آئیں۔

،تصویر کا ذریعہBBb

،تصویر کا کیپشنرمضان کے باوجود کئی ریستوران دن کے وقت بھی کھلے ہیں جہاں کھانے کے بجائے بڑی سکرینوں پر میچ پیش کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے ایک یتیم خانے میں بچوں کی تمام تر توجہ ٹی وی سکرین پر مرکوز ہے۔
،تصویر کا کیپشنخریداروں کے نہ ہوتے ہوئے دکانداروں نے بھی ایک جگہ جمع ہو کر میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔
،تصویر کا کیپشنکسی کو روزگار یا کسی دوسری مجبوری میں باہر نکلنا پڑا تو وہ بھی ریڈیو کے بغیر نہیں نکلا۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر بی بی سی کی نامہ نگار کے ساتھ ایک سلیفی تو بنتی ہے۔ (کیمرہ مین: وقاص انور)