بریج ٹاؤن ٹیسٹ کا پہلا دن تصاویر میں

بریج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی تصاویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبریج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر کی شاندار بیٹنگ تھی۔ دونوں بیٹسمینوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 132 رنز کا اضافہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور کیرون پاؤل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 12 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریگ بریتھ ویٹ نے نو، کیرون پاؤل نے 38، شمران نے ایک، ہوپ نے پانچ، وشوال سنگھ نے تین اور شین ڈورچ نے 29 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمہمان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے دو، دو جب کہ یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو ان کے کریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی یونس خان نے دی جنھوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔