پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرے ون ڈے کی تصاویر

میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر بارہ سال بعد ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنز اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جنید خان نے آسٹریلیا کے ان فارم بیسٹمین ڈیوڈ وارنر کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا، انھوں نے 16 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جب کہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد میلبرن میں موجود ہے۔