پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ایک روزہ میچ

برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی پوری ٹیم 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 176 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے اظہر علی اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمحمد عامر نے وارنر کو سات کے انفرادی سکور پر بولڈ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی اور اس کی اگلی ہی گیند پر سمتھ کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی تیسری وکٹ 52 کے سکور پر گری جب حسن علی نے کرس لین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوکٹیں گرنے کے باوجود آسٹریلوی بلے بازوں نے سکور میں تیز رفتاری سے اضافہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 269 رنز کا ہدف دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب حسن علی نے تین، عماد وسیم اور محمد عامر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیکسویل نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور حسن علی کی دوسری وکٹ بنے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیتھیو ویڈ نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے اپنی ایک روزہ کیریئر کی پہلی سینچری سکور کی۔