کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا تیسرا دن

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کی تصاویر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اسے پاکستان کے خلاف 67 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول نے سات چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول اور ہینری نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹم ساؤدی کو آؤٹ کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار، سہیل خان اور محمد عامر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی کپتان مصباح الحق ایک مرتبہ پھر لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم ساؤدی کی ایک شارٹ پچ گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیل کر لانگ لیگ پر کیچ تھما بیٹھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ کی وکٹ کے باؤنس نے پاکستانی بلے بازوں کو خوب پریشان کیا ہے۔ یہاں سینیئر بیٹسمین یونس خان ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے کھلاڑی تیسرے دن کے اختتام پر اپنی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر خوش کا اظہار کر رہے ہیں