BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 December, 2007, 11:46 GMT 16:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’سمندری کھِیرے‘ سے ملیریا کا مقابلہ
 
’سمندری کھیرا‘
’سمندری کھیرے‘ سمندر کی تہہ میں پائے جاتے ہیں
ایک تحقیق کے مطابق ’سمندری کھِیرا‘(سِی ککمبر) ملیریا کے جراثیم کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ’سمندری کھیرا‘ بارش کے بعد نکلنے والے کیڑوں سے ملتا جلتا ہے اور پروٹین اور دیگر ایسے اجزاء پیدا کرتا ہےجو ملیریا کے جراثیم کی پیداوار روکتے ہے۔

عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے جینیاتی انجنیئرنگ سے پیدا کردہ مچھروں کے ساتھ ایسے نتائج حاصل کیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین ملیریا کے جراثیم کی نشو نما روکتا ہے۔ تجربے میں ’سمندری کھیرے‘ میں پائے جانے والے پروٹین کو اس وقت ان مچھروں میں داخل کیا گیا تھا جب وہ خوراک حاصل کر رہے تھے۔

ملیریا سے دنیا بھر میں ہر سال پچاس کروڑ لوگ متاثر ہوتے ہیں اور دس لاکھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کل آبادی میں سے چالیس فیصد لوگوں کو ملیریا کا خطرہ رہتا ہے۔

امپیریل کالج لندن کے پروفیسر باب سنڈن کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی کافی کام باقی ہے۔ ’انہوں نے کہا کہ ’سمندری کھیرے‘ کے پروٹین سے مچھروں میں ملیریا کے جراثیم بہت حد تک کم ہوئے لیکن وہ مکمل طور ہر ختم نہیں ہوئے۔

 
 
اسی بارے میں
ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
09 August, 2007 | نیٹ سائنس
مرغی کے انڈوں سے کینسر کا علاج
15 January, 2007 | نیٹ سائنس
بند شریانوں کے لیے نیا علاج
02 June, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد