BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 February, 2007, 13:25 GMT 18:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ٹی وی ریموٹ کے موجد چل بسے
 
ٹی وی ریموٹ
ٹی وی ریموٹ ایڈلر کی پسندیدہ ایجاد نہیں تھی
ٹیلیویژن ریموٹ کنٹرول کے امریکی موجد رابرٹ ایڈلر ترانوے برس کے عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

رابرٹ ایڈلر نے اپنے اٹھاون سالہ فنی کیرئر میں ایک سو اسّی سے زائد ایجادات پیٹنٹ کروائیں۔

انہیں سنہ 1997 میں ٹی وی ریموٹ ایجاد کرنے پر یوجین پولی کے ہمراہ مشترکہ طور پر ایمی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

رابرٹ ایڈلر کی بیوہ انگرِڈ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ریموٹ ایڈلر کی پسندیدہ ایجاد نہیں تھی اور وہ کبھی کبھار ہی ٹی وی دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’وہ ایسے شخص تھے جو رات کو خواب دیکھتے اور اٹھ کر کہتے کہ انہوں نے مسئلہ حل کر لیا ہے۔ وہ ہمیشہ سائنس کے بارے میں سوچتے رہتے تھے‘۔

ایڈلر اٹھاون سال تک پہلا ٹی وی ریموٹ کنٹرول بنانے والی کمپنی زینتھ میں ملازم رہے اور انہوں نے وہیں پر پہلی بار ایسا ریموٹ کنٹرول بنایا جو الٹرا سونک سگنل استعمال کرتا تھا۔

رابرٹ ایڈلر کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران عسکری مواصلاتی آلات کی تیاری کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور انہیں سرفس ایکاسٹک ویو ٹیکنالوجی کا موجد بھی مانا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موجودہ زمانے کی ٹی وی اور کمپیوٹر سکرینوں میں استعمال ہوتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی
19 July, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد