BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 12:58 GMT 17:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ہرکسی سےبوسے کریں گردن توڑبخار
 
بوسوں کا ریکارڈ
نوجوانوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرو رت ہے لیکن ایسی امید نہیں: ماہرین
آسٹریلیا کے ماہرین کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ’کئی‘ افراد کے ساتھ بوسے کرنے سے گردن توڑ بخار کا خطرہ چار گنا بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زبان کے ساتھ بوسہ کرنے سے گردن توڑ بخار کے جراثیم ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ تحقیق میں کئی افراد سے بوسہ کرنے ان کی مراد دو ہفتوں میں سات مختلف لوگوں سے بوسہ کرنا ہے۔

تحقیقاقی ٹیم کی سربراہی کرنے والے رابرٹ بوئی نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرو رت ہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی امید نہیں۔

گردن توڑ بخار جان لیوا بیماری ہے۔ اس کی زیادہ مثالیں بچپن اور جوانی میں ملتی ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ میں انیس سو نوے کی دہائی میں نوجوانوں میں گردن توڑ بخار کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں انیس سو ننانوے میں میننجائٹس سی ویکسین متعارف ہونے کے بعد اس بیماری کے واقعات کم ہو گئے لیکن یہ اب بھی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔

تیرہ سے انیس سال کی عمر کے بچوں میں گردن توڑ بخار کے جراثیم کی شرح دس فیصد ہے۔

 
 
اسی بارے میں
اور اب بوسے پر تحقیق
14.02.2003 | صفحۂ اول
ایران: بوسے کا بحران
04.10.2002 | صفحۂ اول
’جو دینا ہوں تجھے بوسے۔۔۔‘
16 February, 2004 | صفحۂ اول
ہوائی بوسے
05 December, 2004 | قلم اور کالم
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد