BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 July, 2005, 10:06 GMT 15:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خلا میں ڈسکوری شٹل کا معائنہ
 
ڈسکوری شٹل
ناسا کے ماہرین اس ویڈیو میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں
امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کا عملہ خلا میں اپنا پہلا دن اس بات کا جائزہ لینے میں صرف کر رہا ہے کہ آیا کہ ان کے خلائی جہاز کو روانگی کے دوران کوئی نقصان تو نہیں پہنچا تھا۔

خلاباز اس جانچ کے لیے اس خصوصی’روبوٹک آرم‘ کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ شٹل پر نصب ’ہِیٹ شیلڈنگ‘ کا جائزہ لینے کے لیے لگایا گیا ہے۔

شٹل کا مکمل جائزہ جمعرات کو اس وقت لیا جائے گا جب وہ بین لاقوامی خلائی سٹیشن سے متصل ہو گی۔

زمین پر موجود ناسا کے ماہرین لانچ کی ویڈیو کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جس میں لانچ کے وقت ڈسکوری شٹل سے ملبے کے ٹکڑے گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ناسا کے ماہرین اس ویڈیو میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ’ہِیٹ شیلڈ‘ کے حفاظتی خول کا باہری حصہ ہو سکتا ہے تاہم یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کہ یہ شیلڈ کا ہی کوئی حصہ ہو۔

لانچ کے وقت شٹل کے نزدیک اڑتے ہوئے پرندے

ناسا ماہرین نے صحافیوں کو بھی وہ ویڈیو دکھائی جس میں گہرے رنگ کے ایک ٹکرے کو شٹل سے گرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم وہ ٹکڑا شٹل سے ٹکرایا نہیں۔ اس ٹکڑے کے حجم کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

ناسا اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا شٹل کی روانگی کے وقت اس سے کوئی پرندہ تو نہیں ٹکرایا۔

ڈسکوری شٹل کو 26 جولائی کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ کولمبیا شٹل کے تباہی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ناسا نے کوئی انسانی مشن خلا میں بھیجا ہے۔ اس خلائی شٹل کی روانگی جو کہ پہلے 13 جولائی کو طے تھی ایک فیول سنسر کے کام نہ کرنے کی بنا پر مؤخر ہوئی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد