BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 March, 2005, 20:48 GMT 01:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دنیا کےگرد چکر لگانے کا نیا ریکارڈ
 
امریکی کروڑ پتی مہم جو سٹیو فوسٹ نے دوسری بار ایندھن لیے بغیر دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

سٹیو فوسٹ کہیں رکے بغیر دنیا کے گرد چکر لگا کر امریکہ کی ریاست کنساس میں اتر چکے ہیں۔

انہوں نے سوموار کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس دوران انہوں نے صرف چند منٹ کی نید لی اور چاکلیٹ کھا کر اور ملک شیک پی کر گزارا کیا۔

انہوں نے اس دوران ایندھن ختم ہو جانے کے امکان کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا۔

اس سے پہلے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ فوسٹ ہوائی کے جزائر پر سے گزر چکے ہیں اور اگر وہ زمین پر اترنا چاہتے ہیں تو انہیں ابھی بیالیس سو کلومیٹر کا فضائی سفر مزید طے کرنا ہو گا۔

انہوں نے گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق بارہ بج کر سینتالیس منٹ پر، کنساس، امریکہ سے اپنی پرواز کا آغاز کیا اور ان کی واپسی جمعرات تک متوقع تھی۔

اس دوران سٹیو فوسٹ کے ’ گلوبل فلائر‘ نامی طیارے کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہوا کہ طیارے میں باقی بچ جانے والا ایندھن مہم مکمل کرنے کے لیے ضروری ایندھن سے پندرہ فیصد کم رہ گیا جو طیارے کو کنساس تک واپس لانے کے لیے کافی ہے وہ بھی صرف اس صورت میں اگر ہوا کی سمت موافق ہوئی۔

اس دشواری کی وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ مہم کی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

سٹیو فوسٹ نے جمعرات کو ہوائی پہنچنے پرگرینچ کے معیاری وقت کے مطابق تین بجکر تیس منٹ پر مشن کے منتظمین سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے رابطہ کیا اور مہم مکمل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

سٹیو فوسٹ کے طیارے میں ایندھن کے بغیر تین سو بیس کلومیٹر تک پرواز کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔

 
 
 پورٹیبل پلے سٹیشن2005 ،نمبر1 گیجٹ
سونی کا پورٹیبل پلے سٹیشن سب سے مقبول
 
 
ایپل کے خالق نہ رہے
پہلےایپل کمپیوٹرکےخالق جیف رسکن کی یاد میں
 
 
سائنسی ’نظربندی‘
کسی شئے کو نظر سے اوجھل کرنا ممکن ہے
 
 
بوئنگلندن سے سڈنی تک
بوئنگ کا لمبے فاصلے پرسفر کرنے والا طیارہ
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد