BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 05:03 GMT 10:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
برڈ فلو انسان سے انسان کوممکن ہے
 
 برڈ فلو
ایشیا میں کئی لوگ برڈز فلو کا شکار ہو چکے ہیں
سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ برڈز فلو کی ایک انتہائی خطرناک وبا بن سکتی ہے جس سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

امریکہ میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ برڈ فلو کی بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگ سکتی ہے اور یہ وبا کی طرح پھیل سکتی ہے۔

ابھی تک یہ بیماری جانوروں سے انسانوں کو لگتی رہی ہے۔ برڈ فلو وائرس جو ایچ فائیو این ون کا نام سے جانا جاتا ہے، سے 1997 سے اب تک 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سائنسدانوں نے کہا کہ اس وبا کی شدت کے بارے میں کوئی صیح اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 1968 فلو وبا کی طرح بھی ہو سکتی ہے جس میں دس لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

سائنسدانوں کے مطابق برڈ فلو 1918 میں آنی والی فلو وبا کی طرح شدید بھی ہو سکتی ہے جس میں پانچ کرورڑ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

سائسندانوں کا کہنا ہے کہ 1997 میں آنے والے برڈ فلو جس کو H5N1 بھی کہا جاتا ہے میں اب تک صرف سینتالیس لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ سائسندانوں کے مطابق برڈ فلو سے متاثرہ افراد میں شرح اموات چھہتر فیصد ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔

ٰ

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد