BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 January, 2005, 17:26 GMT 22:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وائرس کے لیے دو نئے پروگرام
 
مائیکروسافٹ نے کمپیوٹرز کی کارکردگی بہتر بنانے کا عہد کیا ہے
کمپیوٹر سافٹ ویئر کی کمپنی مائیکروسافٹ ایسے پروگرام جاری کرنے والی ہے جو نقصان دہ وائرس اور جاسوسی کرنے والے یا ’سپائی ویئر‘ وائرس کو کمپیوٹر سسٹم سے صاف کردے گا۔

وائرس کے خلاف نبرد آزما ہونے والے اس پروگرام کو ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایک اور پروگرام بھی ریلیز کیا جارہا ہے جو گھریلو کمپیوٹرز میں آنے والے جاسوسی سافٹ ویئر کو سسٹم سے نکال باہر کرے گا۔

ابتدائی طور پر یہ پروگرام مفت ہوگا تاہم خیال ہے کہ مائیکروسافٹ بعد میں اس کی قیمت مقرر کردے گا۔

یہ دونوں سافٹ ویئر مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

وائرس پروگرام بنانے والوں کے لیے عموماً مائیکروسافٹ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پسندیدہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس نظام میں کئی ایسی کمزوریاں ہیں جن کے باعث وائرس بنانے والوں کا کام آسان ہوجاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اب تک اس سسٹم کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد وائرس سامنے آچکے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق وائرسوں کی ایک نئی کھیپ کمپیوٹرز کو متاثر کررہی ہے جس کی رفتار دو سو وائرس فی ہفتہ ہے۔

کمپیوٹر کے لیے جاسوسی سافٹ ویئر بھی خاصے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں کیونکہ یہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے علم میں آئے بغیر اہم معلومات باہر پہنچا سکتے ہیں۔ حالیہ سرویز سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ تر پرسنل کمپیوٹرز ایسے سپائی ویئر سے متاثرہ ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد