BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 19 November, 2004, 11:00 GMT 16:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انسان کا جدِامجد دریافت
 
اس دریافت کو ایک کمشدہ کڑی سمجھا جا رہا ہے
سائنسدانوں نے نہ صرف انسان بلکہ بن مانس اور گوریلے کے جدِ امجد کی باقیات کا پتہ چلایا لیا ہے۔

ایک کروڑ تیس لاکھ سال پرانے اس ڈھانچے کو سائنسدانوں نے سپین کے شہر بارسلونا کے نزدیک ایک کھدائی کے دوران دریافت کیا۔اس دریافت کو انسان کی ارتقاء کی کہانی کے گمشدہ باب کی دریافت سمجھا جا رہا ہے۔

تحقیق دانوں کے مطابق یہ ڈھانچہ ایک نر کا ہے جو کہ پھل کھاتا تھا اور جسامت میں بن مانس سے تھوڑا چھوٹا تھا۔

قدیم دور کی حیاتیات پر تحقیق کرنے والوں نے بارسلونا کے نواح میں کھدائی شروع ہے کی تھی جب انہیں اس ڈھانچے کا ایک دانت ملا۔ مزید کھدائی سے
ایک بن مانس کا ڈھانچہ دریافت ہوا جو کہ ابھی تک دریافت شدہ سب سے مکمل ڈھانچہ ہے۔

بارسلونا کے فوسلز(fossil) پرتحقیق کرنے والے ادارے کے سلواڈور مویا - سولا اور ان کے ساتھیوں نے مزید کھدائی کے بعد اس ڈھانچے کی کھوپڑی ، پسلیاں، ریڑھ کی ہڈی ، ہاتھ ، پاؤں اور دوسری ہڈیاں برآمد کیں۔

انہوں نے اس ڈھانچے کا تعلق ایک بالکل نئے خاندان سے جوڑا ہے جسے پائرولی پیتھیکس کیٹالایونیکس(Pierplapithecus catalaunicus) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ 11 سے 16 ملین سال پہلے بڑے گوریلے جینیاتی بنیادوں پر چھوٹے گوریلوں سے الگ ہو گئے تھے۔ سائنسدانوں نے بڑے اور چھوٹے گوریلوں کے ادوار کے درمیان موجود خلا کو اس پائرولی پیتھیکس نامی خاندان کی مدد سے پر کیا ہے۔

سائنسدانوں کے خیال میں یہ مخلوق چھوٹے گوریلوں کے زمانے کے بعد اور بڑے گوریلوں کی چمپینزی، گوریلے اور انسان میں تقسیم سے قبل موجود تھی۔

پروفیسر سلواڈور کے مطابق پائرولی پیتھیکس بڑے گوریلے اور انسان کے آباء میں سے ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد