BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 July, 2004, 09:41 GMT 14:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اورا زمین کی فضا کا مطالعہ کرے گا
 
اورا
سائنسدان اورا کی تیاری میں مصروف
امریکی خلائی ادارہ ناسا زمین کی فضا کی صحت کے مطالعے کی غرض سے اورا نامی ایک سیٹلائٹ اتوار کے روز روانہ کر رہا ہے۔

اورا زمینی فضا کی تمام سطحوں کا مطالعہ کرے گا جس میں ہوا بھی شامل ہے۔

مطالعہ کے دوران اس بات پر بھی نگاہ رکھی جائے گی کہ آیا فضا سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

ان معاہدوں میں مونٹریال پروٹوکول بھی شامل ہے جس کا مقصد زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ میں پڑنے والے شگاف کو بھرنا تھا۔

اوزون میں موجود شگاف کی تصویر

اورا کا وزن تین ٹن کے برابر ہے اور یہ سیٹلائٹ فضا کی ترکیب کے علاوہ زمین پر بدلتے ہوئے موسموں کے سبب زمینی فضا میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے مطالعہ میں سائنسدانوں کی مدد کرے گا۔

یہ سیٹلائٹ اتوار کو کیلی فورنیا میں وانڈنبرگ ایئر فورس بیس سے روانہ کیا جائے گا۔

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اورا کا شمار ماحول کا مطالعہ کرنے کے لیے بنائے گئے جدید ترین سیٹلائٹس میں ہوتا ہے۔

اورا ناسا کی جانب سے تیار کردہ تیسرا سیٹلائٹ ہے جس کا مقصد عالمی ماحول سے متعلق حتمی اعداد و شمار جمع کرنا ہے۔

اس سے پہلے بنائے گئے ٹیرا اور ایکوا سیٹلائٹ زمین اور سمندر کے مطالعہ میں مصروف ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد