BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 June, 2004, 11:33 GMT 16:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سکِتزوفرینیا: علاج میں معاون مشروب
 
سو میں سے ایک فرد زندگی کے کسی مرحلہ پر ذہنی پراگندگی کا شکار ہوتا ہے
سائنسدانوں نے ایک ایسا مشروب تیار کیا ہے جو سکِتزوفرینیا (ذہنی پراگندگی یا بے ربطی) کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کے اثر کو بڑھانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

اس مشروب کا نام ٹائروڈیپ ہے جس میں ایک خاص قسم کا تیزاب امائنوایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس امائنوایسڈ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ان کیمیائی مادو کے اثر کو تیز کرتا ہے جو دماغی خلیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کے محققین جہنوں نے یہ شربت کشید کیا ہے کہتے ہیں کہ اس کے پینے سے دوا کے منفی ذیلی اثرات بھی مریض پر نہیں پڑتے۔

برطانیہ میں دس لاکھ سے زیادہ افراد جنون یا ذہنی پراگندگی کا شکار ہیں اور اس کیفیت کو کنٹرول کرنے کے لیے اینٹی سائیکوٹک ڈرگس کھاتے ہیں۔

لیکن ان ادویات کے ناگوار اثرات پڑتے ہیں جن میں بدن میں سختی، بعض اعضاء میں کپکپاہٹ، منہ یا زبان کی غیراختیاری مسلسل حرکت، وزن میں اضافہ اور جنسی مسائل شامل ہیں۔

امائنو ایسڈز والا یہ مشروب ان اثرات کو کم کرتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گائے گُڈ وِن کہتے ہیں کہ یہ مشروب ذہنی پراگندگی کے علاج کو ایک قدم آگے لے جاتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد