BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 18 June, 2004, 20:35 GMT 01:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عورت کا ماں ہونا کب تک
 
عورت
حاملہ عورت
کہتے ہیں بچوں کی پیدائش قدرت کا تحفہ ہے اور ایک زمانہ تھا کہ لوگوں کو بچے کی ولادت تک یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ آنے والا مہمان لڑکا ہے یا پھر لڑکی۔
سائنسی ترقی کی مدد سے اب یہ مشکل نہیں رہی۔ اب سکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ عورتیں ٹیسٹ کے ذریعے یہ معلوم کر سکیں گی کہ ان میں ماں بننے کی صلاحیت کب تک رہے گی۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ خواتین کی کوکھ کا معائنہ کرنے کے بعد یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ خواتین میں مینوپاز یعنی خواتین میں ’ایام‘ کے اختتام کا مرحلہ کب آئے گا۔

واضع رہے کہ خواتین میں چالیس سال کے بعد ایک ایسا مرحلہ آتا ہے جب انہیں ماہواری نہیں ہوتی اور اس کے بعد وہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتی ہیں۔

Human Reproduction نام کے ایک جریدے میں اس سلسلہ میں پوری تفصیل بیان کی گئی ہے۔ سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے ڈاکٹر تھامس کیلسی کہتے ہیں کہ اس طریقے سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ کسی عورت میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کب تک رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے طریقے سے خواتیں کی رحم مادر کا حجم معلوم کیا جاتا ہے اور اگر عورت کی عمر کے مقابلے میں بڑا ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس پر’ایام‘ کے اختتام کا مرحلہ پچاس برس کے بعد آئے گا۔ اگر اس کی کوکھ کا سائز چھوٹا ہوگا تو پھر یہ مرحلہ پہلے بھی آسکتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد