BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 03 May, 2004, 03:56 GMT 08:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ماں کا دودھ، موٹاپے میں کمی
 
ماں کا دودھ بچے کے لئے بہترین غذا تصور کی جاتی ہے
امریکہ میں کی گئی تحقیق کے دوران ماں کے دودھ میں ایک ایسے پروٹین کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جو بچے کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔

سِنسناٹی چلڈرن ہاسپیٹل کی ایک ٹیم نے پتہ چلایا ہے کہ مذکورہ پروٹین بدن میں چربی کو ختم کرنے کا عمل انجام دیتی ہے۔

ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ماں کے دودھ میں اس پروٹین کی موجودگی آئندہ عمر میں بچے میں موٹاپے کو روکنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے پہلی مرتبہ ماہ کے دودھ اور خوراک کے جزو بدن بننے کے عمل کے مابین تعلق کا پتہ چلا ہے۔

ڈاکٹر لیزا مارٹن اور ان کی جماعت کو ماں کے دودھ میں ایڈیپونکٹین نامی یہ پروٹین وافر مقدار میں ملی ہے۔

موٹاپے، ٹائپ ٹو ذیابیطس، انسولین کی مزاحمت اور دل کی شریانوں کی بیماری کے اسباب میں سے ایک سبب بدن میں اس پروٹین کی کمی بھی تصور کی جاتی تھی۔

جبکہ جسم میں ایڈیپونکٹین کی زیادہ مقدار کا مطلب بیماری کی کمی لیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر مارٹن کہتی ہیں: ’ابتدائی عمر میں جب بچے کی نشو و نما تیزی سے ہو رہی ہوتی ہے اس وقت ایڈیپونکٹین پروٹین کا وافر مقدار میں ملنا بڑی عمر میں بیماری سے بچاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔‘

مذکورہ ٹیم کو ماں کے دودھ میں لیپٹن نامی ایک اور پروٹین بھی ملی ہے جو جسم میں موجود چربی کو قابو میں رکھتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد