BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 11:13 GMT 16:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خلائی مشن زحل سے دو ماہ دور
 
خلائی مشن کسینی ہائجنز زحل کی شاندار تصاویر مسلسل زمین پر موجود سائنسدانوں کو بھیج رہا ہے۔

یہ خلائی جہاز دو ماہ تک زحل پر اترے گا اور چار سال تک اس سیارے کے گرد موجود گیسوں اور متعدد چاندوں کا مطالعہ کرے گا۔

کسینی ہائجنز نے زحل کی تازہ ترین تصویر ستائیس مارچ کو چار کروڑ اسی لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے بنانے کے بعد زمین پر بھیجی ہے جس میں زحل کی فضا میں مختلف رنگوں کے بینڈ مزید واضح نظر آ رہے ہیں۔

اس تصویر میں زحل کے جنوبی حصے میں چھوٹے چھوٹے نشانات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ کسینی نے مارچ کے وسط میں ان چھوٹے نشانات کے قریب گرد آلود طوفانوں کا مشاہدہ کیا تھا۔

کسینی ہائجنز امریکی خلائی ایجنسی ناسا، یورپی خلائی ایجنسی عیسا اور اطالوی خلائی ایجنسی کا مشترکہ خلائی منصوبہ ہے۔

کسینی اس مشن کا مرکزی خلائی جہاز ہے جبکہ اس کا دوسرا حصہ ہائجنز زحل کے چاند ٹائٹن پر موجود تیل آلودہ سمندروں پر اترے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد