BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 02 April, 2004, 14:19 GMT 19:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سپین میں پٹڑی پر بم
 
سپین میں چند ہفتے قبل خوفناک دھماکوں کے بعد جن میں دو سو کے قریب افراد مارے گئے تھے، پولیس کو میڈرڈ اور سیوائل کے ریلوے لائن پر رکھا ہوا ایک بم ملا ہے۔

سپین کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کا پتہ اس وقت چلا جب ریلوے کے ایک کارکن کی اس پر نظر پڑی۔ یہ مواد وزن میں دس کلو تھا اور اس کے ساتھ ایک تار نصب تھی جس کے ذریعے دھماکہ کیا جانا تھا۔

یہ بم کس نے رکھا تھا اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی پولیس اور سکیورٹی دستوں پر اعتماد رکھیں۔

ریلوے لائن پر ٹرین سروس فوری طور پر روک دی گئی ہے اور ٹرین پر پہلے سے سوار مسافروں کو بسوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد