BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 February, 2004, 16:55 GMT 21:55 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مریخ کی سہہ رخی تصاویر کا کلیہ
 
نئے کلیے کی مدد سے ہر تصویر کی تین جہتوں یا رخوں کو دیکھنا ممکن ہو گا
ماہرین ناسا کے روبوٹ کی کھینچی ہوئی تصاویر سے مریخ کی سطح کا سہہ رخی تصور تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے وہ اس تکنیک کو استعمال کر رہے ہیں جو پہلے صرف پینٹنگس کے یک رخے یا رخی امیج کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔

اس تکنیک کے ذریعے مریخ کی ہر تصویر کی ایک سے زیادہ شکلیں بنائی جائیں گی اور انہیں کئی زاویوں سے دیکھا جا سکے گا۔

اس کا ایک فائدہ یہ ہو گا کے اب ان تصاویر کو دیکھنے کے لیے مخصوص عینک لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ کام مائیکرو سافٹ کے دو ماہرین انتونیو کریمینیسی اور انڈریو بلیک کیمبریج کی تجربہ گاہ میں کر رہے ہیں۔

ان دونوں ماہرین نے ایک ایسا کلیہ ایجاد کیا ہے جو ایک سادے امیج کے سہہ جہتی تصور اور رخوں کو سامنے لاتا ہے۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہم تصویر سے سہہ رخی اطلاعات حاصل کرتے ہیں اور اس کلیے کے ذریعے اس دیکھنے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں جسے نہ تو مصور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ویسے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب ایک عام آدمی بھی یہ دیکھ سکے گا کہ ایک عام تصویر دوسرے زاویوں سے کیسی دکھائی دیتی ہے۔

اس سے پہلے جب کسی منظر کا سہہ رخی یا جہتی منظر تخلیق کرنا مقصود ہوتا تھا تو مختلف شیشوں کی مدد سے ایک ایسا فریبِ نظر تخلیق کیا جاتا تھاجو ہر انکھ کے سامنے ایک مختلف زاویہ لاتا تھا۔

نئے کلیے کے تحت دو ایک سطحی امیج کو ملا کر کمپیوٹر کی مدد سے سہہ رخی تصور تخلیق کیا جائے گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد