BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 September, 2003, 12:41 GMT 16:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نگران مصنوعی سیارے روانہ
 
نائیجیریا کا مصنوعی سیارہ
فضا میں چھوڑے جانے والے تینوں سیارے سرے یونیورسٹی میں تیار کئے گئے ہیں

تین سستے نگران سیاروں کو ہفتہ کے روز شمالی روس کے ایک خلائی مرکز سے فضا میں روانہ کیا گیا۔

ترکی، نائیجیریا اور برطانیہ کے خلائی اداروں کے ملکیتی ان مصنوعی سیاروں کو ایک کوسموس راکٹ کے ذریعے گرینیج کے معیاری وقت کے مطابق چھ بجکر بارہ منٹ پر فضا میں بھیجا گیا۔

نائیجیریا کا مصنوعی سیارہ نائیجیریا سیٹ ون ملک کی خلائی تحقیق کا پہلا ثمر ہے۔

ڈی ایم سی سلسلے کے یہ مواصلاتی سیارے قدرتی آفات کے موقع پر نگرانی اور امدادی اداروں کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہے۔

یہ مصنوعی سیارے فضا میں پہلے سے موجود الجیریا کے مصنوعی سیارے کے جا ملیں گے۔ ڈی ایم سی پروگرام میں الجیریا، چین، نائیجیریا، تھائی لینڈ، ترکی، ویت نام اور برطانیہ کی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ہفتہ کے روز فضا میں بھیجے جانے والے تمام سیارے برطانیہ کی سرے یونیورسٹی سے منسلک سرے سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی میں تیار کئے گئے ہیں۔

یہ مصنوعی سیارے خشک سالی، زلزلے، آگ اور دیگر آفات کی صورت میں فوری امداد حاصل کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد