دو ہزار سال پرانے تابوت سے کیا نکلا؟

مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود نکالا تھا جس کی عمر کا تخمینہ دو ہزار سال لگایا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندو ہفتے پہلے مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود نکالا تھا جس کی عمر کا تخمینہ دو ہزار سال لگایا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس تابوت سے تین ڈھانچے برآمد ہوئے اور ساتھ ہی ایک ناقابلِ برداشت بدبو۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکیا اس تابوت کے اندر کوئی خوفناک بلا چھپی ہے جو نکل کر سارے ملک یا پھر ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی؟

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمحکمۂ آثارِ قدیمہ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے کہا: 'تابوت کے اندر سے تین لوگوں کی ہڈیاں نکلیں، یہ بظاہر ایک خاندان کی مشترکہ تدفین لگتی ہے۔ بدقسمتی سے ممیاں اچھی حالت میں نہیں ہیں اور صرف ان کی ہڈیاں بچی ہیں۔'

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتابوت سے ملنے والی تین کھوپڑیاں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمصری اخبار الوطن کے مطابق انھوں نے تابوت کا ڈھکن دو انچ بھی نہیں اٹھایا تھا کہ تیز بدبو نے انھیں وہاں سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبعد میں تابوت کھولنے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئیں اور فوجی انجینیئروں نے تابوت کا بھاری ڈھکن اٹھایا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتابوت کھولتے وقت علاقے کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔ کسی آفت کے ڈر سے نہیں، بلکہ اس خدشے کے پیشِ نظر کہ تابوت میں کوئی خطرناک گیس نہ ہو۔