نیشنل جیوگرافی کے فوٹوگرافی کے مقابلے کا پہلا دور

سنہ 2017 کے لیے نیشنل جیوگرافی کی فطرت کی تصاویر کے مقابلے کا آغاز ہو چکا ہے اور انٹریز داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر سے قبل کثیر تعداد میں تصاویر موصول ہو رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAngad Achappa

،تصویر کا کیپشنانگا اچپّا نے اس قدرے زرد رنگ کے مینڈک کی تصویر انڈیا کی ریاست کرناٹک کے اگومبے کے برساتی جنگل میں لی ہے۔ پہلے اس مینڈک کو نیلی آنکھوں والا جھاڑیوں میں رہنے والا مینڈک کہا جاتا تھا کیونکہ اس کی آنکھوں کے کنارے نیلے ہالے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTERUO ARAYA

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر تیورو ارایا نے لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فوکوشیما اور نیئاگاٹا کے درمیان تدامی ریلوے لائن سے نظارہ مسحور کن ہوتا ہے۔ بطور خاص ٹرین سے تدامی دریا کا نظارہ قابل دید ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہFelix Inden

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر فیلسک انڈن نے لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شمالی ناروے میں لوفوٹین جزائر پر مجود یہ لہروں سے وجود میں آنے والا یہ تالاب از خود نظروں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا ہے۔ جب پورے چاند کی رات میں جوار بھاٹا اٹھتا ہے اور سفید ریت لہروں کے ساتھ اس تالاب میں آ جاتے ہیں تو یہ مسحور کن منظر آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہSebastiaen

،تصویر کا کیپشنرومانیہ کے ٹرانس سلوانیہ کے فنڈاٹورا پونورولوئی پہاڑیوں کے دامن میں دو گھوڑے صبح کی خامشی میں سورج نکلنے کے بعد گھاس چرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ لمحہ سیبیسٹین نے قید کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہJoel Fischer

،تصویر کا کیپشنکینیا کے مسائی مارا نیشنل پارک میں ایک شیرنی کو انگڑائی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر جوئل فشر نے لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہJerry am Ende

،تصویر کا کیپشنڈیلاویئر کے بامبے ہک نیشنل وائلڈلائف پارک میں یہ سہنری منظر قید کیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر جیری ایم اینڈے کہتے ہیں کہ اس وقت ہوا تھم سی گئی تھی جب اس نیلے بگلا نما پرندے نے اپنے پروں کو چونچ سے صاف کرنا شروع کیا۔

،تصویر کا ذریعہTodd Kennedy

،تصویر کا کیپشنمغربی آسٹریلیا کے کیبل ساحل پر غروب کے وقت اونٹ کے اس کارواں کی تصویر ٹوڈی کینیڈی نے کھینچی ہے۔

،تصویر کا ذریعہanat gutman

،تصویر کا کیپشنروس کے کماچٹکا میں اناٹ گٹمین نے یہ تصویر لی ہے۔ تین ماہ کا یہ بھالو کا بچہ اتنا پیارا تھا کہ میں اپنا کیمرہ پھینک کر اسے گلے لگانا چاہتا تھا۔ اگر اس کی ماں مجھے شبے سے نہ دیکھتی تو میں ایسا کر چکا ہوتا۔

،تصویر کا ذریعہJassen Todorov

،تصویر کا کیپشنہر سال دسمبر سے مارچ کے درمیان شمالی کیلیفورنیا نقل مکانی کرنے والی چڑیوں کا سرمائی گھر بن جاتے ہیں۔ ان میں بطخ، بگلے، ہنس وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ جیسن ٹوڈورو نے ایک طیارے سے یہ تصویر لی ہے جو کہ انتہائی تیزی سے پرواز کر رہا تھا۔

،تصویر کا ذریعہCameron McFarlane

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر جنوبی آسٹریلیا کے وھائیلا پانیوں میں کٹل فش کے سالانہ جماع کے موقعے پر لی گئی ہے۔ اس دوران ہزاروں کیٹل فش یا قیر ماہی اپنے ساتھی کی تلاش میں نکلتی ہیں۔ فوٹوگرافر کیمرن نے کہا کہ اس علاقے میں یہ سب سے زیادہ تعداد میں ہوتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہCole Frechou

،تصویر کا کیپشنپانی میں اپنے شکار کے منتظر اس گھڑیال یا مگرمچھ کی تصویر لوزیانا کے نیو آرلیانز میں لی گئی ہے۔ فوٹوگرافر کول فریچو نے یہ تصویر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAdam Silverman

،تصویر کا کیپشنیہ تصوری ایڈم سلور مین نے لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی پسندیدہ جاندار کی پسندیدہ تصویر ہے۔

،تصویر کا ذریعہCsaba Daroczi

،تصویر کا کیپشناس تصویر کے بارے میں سیسابا ڈاروکزی کہتے ہیں کہ 'میں چند تصاویر لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ میں نے ایک جھیل کے کنارے قاز یا ہنس کے یہ جھنڈ دیکھے۔ میں نے فورا اپنے ڈرون کو تیار کیا اور ان کے اوپر روانہ کیا تاکہ انھیں خلل نہ ہو۔ میں تصاویر لینے کے لیے تیار ہی تھا کہ ہنس کا ایک اور جھنڈ اترتا ہوا نظر آیا۔

،تصویر کا ذریعہCalin Stan

،تصویر کا کیپشنکیلن سٹان بتاتے ہیں کہ یہ راستہ چیا ڈی این ون اے کہلاتا ہے جو آپ کو ٹرانس سلوانیہ لے جاتا ہے۔ یہ لہر دار سڑک کی فضا سے لی گئی تصویر ہے۔

،تصویر کا ذریعہAlain Boudreau

،تصویر کا کیپشنکینیڈا کے پہاڑی سلسلے میکنزی ماؤنٹین کی یہ تصویر ایلن بودریو نے لی ہے جس میں پہاڑ کی ہریالی آگے جا کر بھوری ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔