BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2008, 13:19 GMT 18:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
آئس لینڈ: شرحِ سود اٹھارہ فیصد تک
 
آئس لینڈ نے صرف دو ہفتے قبل شرحِ سود میں کمی کا اعلان کیا تھا
آئیس لینڈ میں جو اقتصادی تباہی سے بچنے کی کوششوں میں ہے، شرح سود کو بارہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کر دیا گیا ہے۔

محض دو ہفتے قبل آئس لینڈ میں شرحِ سود کو پندرہ اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کیا گیا تھا۔

مرکزی بینک کےگورنر کا کہنا تھا کہ شرحِ سود میں اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ سے کیےگئے معاہدے کا ایک حصہ ہے۔ آئس لینڈ نے فنڈ سے دو بلین ڈالر قرض لیا ہے۔

آئس لینڈ کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کو قرضوں میں مزید چار بلین ڈالر کی ضرورت ہے اور اس نے یورپ کے مرکزی بینک اور امریکی فیڈرل ریزرو سے رابطہ کیا تھا۔

آئس لینڈ کے مرکزی بینک کے گورنر ڈیوڈ اوڈسن کے مطابق شرحِ سود میں اضافہ مختصر عرصے تک مؤثر رہے گا اور اس اقدام کا مقصد کرنسی کو مستحکم کرنا ہے۔

انگلینڈ کے مرکزی بینک کے سربراہ مرون کنگ کا کہنا ہے کہ برطانوی بینکوں میں ابھی صورتِ حال ٹھیک نہیں

ایک بیان میں مرکزی بینک نے کہا ہے: ’تین بینکوں کی تباہی اور خارجی حالات کے باعث ملک میں زرِ مبادلہ کی مارکیٹ مفلوج ہو گئی تھی۔‘

حکومت نے زرِ مبادلہ اور کرنسی کی ٹریڈنگ پر کڑی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

آئس لینڈ کے مسائل کا آغاز اس وقت سے ہوا ہے جب اس کے تین بڑے بینکوں کو جو مالیاتی بحران کا شکار تھے، تحویل میں لینا پڑا۔

دریں اثناء بینک آف انگلینڈ نے تخمینہ لگایا ہے کہ عالمی مالیاتی فرموں کو قرضوں کے مسلسل بحران کے باعث دو اعشاریہ آٹھ ٹرلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

بینک نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں ایک اعشاریہ دو بلین مالکانِ مکان کے لیے یہ خدشہ ہے کہ ان کے مکانوں کی قیمت، اس مالیت سے کم ہو گئی ہے جس کو مدِ نظر رکھ کر بینکوں نے قرضہ فراہم کیا تھا۔

بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر رابرٹ پیٹسن کا کہنا کہ دنیا بھر میں ٹیکس دہندگان نے عالمی بینکوں کی مدد کے لیے اب تک پانچ بلین پاؤنڈ خرچ کیے ہیں۔

 
 
ایوان نمائندگان بحران ٹل جائےگا
امریکہ: سات سو ارب کا بیل آؤٹ بل منظور
 
 
دائرہ پھیل رہا ہے
عالمی بحران، دنیا بھر کی شیئر مارکٹس میں مندی
 
 
عالمی مالیاتی بحران
معیشت کو ایسے جھٹکے عرصے سے نہیں لگے
 
 
اسی بارے میں
امریکی معیشت خطرے میں ہے:بش
25 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد