BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
امریکی فوج کی واپسی پر اتفاق
 
امریکی فوج
امریکی فوج کا عراق سے انخلاء امن عامہ کی صورتحال پر منحصر ہے
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت سےاس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ غیر ملکی افواج عراق سے 2011 کے اواخر تک واپس چلی جائیں گی۔

مسٹر مالکی نے قبائلی عمائدین سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔

اس سے قبل عراقی عہدیداران نے بھی عندیہ دیا تھا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا پر ابتدائی اتفاق ہوگیا ہے۔

مسٹر مالکی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جاری بات چیت میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔ لیکن اس سلسلے میں کسی بھی معاہدے کو پارلیمان کی منظوری درکار ہوگی۔ معاہدے کے بارے میں امریکہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاہدے کی رو سے امریکی فوج دو ہزار نو تک عراق کے تمام شہریوں سے نکل جائے گی۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھورلڈ کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا انحصار عراق میں امن عامہ کی صورتحال پر ہے۔

عراقی اہلکار محمد الحج حمود نے کہا ہے کہ امریکہ کی کچھ افواج دو ہزار گیارہ کے بعد بھی عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے عراق میں موجود رہ سکتی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد